ہماری ذمہ داریاں
ہماری امنگیں
اے کے ڈی فنڈز مسلسل کوشش کریں گے کہ:
- نیک نیتی اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دی جائے۔
- قانونی تعمیل اور بہترین نظم و نسق کے اعلیٰ ترین معیارات حاصل کیے جائیں۔
- سرمایہ کاری پر موزوں منافع فراہم کرتے ہوئے خطرات کے انتظام کو ترجیح دی جائے۔
- سرمایہ کاروں اور صارفین کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ اے کے ڈی آئی ایم ایل فنڈز کو اپنی مجموعی بچت اور سرمایہ کاری حکمت عملی کا ترجیحی حصہ بنائیں۔
- خدمات کے معیار، پیشہ ورانہ صلاحیت، شفافیت اور مسلسل نمایاں کارکردگی کے ذریعے امتیاز قائم کیا جائے۔
- انسانی وسائل کی فنی، پیشہ ورانہ اور اخلاقی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
سرمایہ کار اولین
ہمارا عہد
- اپنے مفاد سے پہلے سرمایہ کاروں کے مفاد کو مقدم رکھا جائے۔
- صارفین کی مطلوبہ خطراتی ترجیح کے مطابق سرمایہ کاری کا انتظام کرتے ہوئے منافع بہتر بنایا جائے۔
- سرمایہ کاروں کے ساتھ کھلا اور شفاف تعلق برقرار رکھا جائے۔
- ملک میں ایک معروف اور ترجیحی اثاثہ جاتی انتظام کمپنی بننے کی کوشش کی جائے۔
- انتہائی قابل انسانی وسائل کی بھرتی، تربیت اور پیشہ ورانہ نشوونما کی جائے۔